پاکستان بھارت جنگ بندی پر متفق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان بھارت جنگ بندی پر عملدرآمد شروع، قوم کو مبارکباد

پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے، نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔
ٹویٹر پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کیلئے کوشش کی۔
، پاکستان نے امن کی کاوشوں میں خودمختاری، سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر بعد وزارت خارجہ کی جانب سے تفصیلی پریس ریلیز جاری ہوگی۔
، قوم کی دعاوں سے پاکستان نے بھرپور دفاع کیا، نہ صرف دفاع کیا، بلکہ جو رسپانس دینا چاہیے تھا وہ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک 24 گھنٹوں سے جنگ بندی کےلی کوشش کررہے تھے، ۔
ہماری ایک ہی بات تھی کہ ہم سیز فائر کیلئے تیار ہیں، بھارت اگر قدم اٹھاتا تو ہم جواب دیتے۔
دوسری جانب سماء سے خصوصی گفتگو میں نائب وزیراعظم نے جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ بندی پرقوم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔
، وزیراعظم نےاس سارے معاملے کو لیڈ کیا، ساڑھے4بجےسے جنگ بندی پرعملدرآمد ہوگیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں