پاکستان اور بھارتی براہ راست مذاکرات کریں، جی سیون ممالک

جی سیون: پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں

پاکستان اور بھارتی براہ راست مذاکرات کریں، جی سیون ممالک
جی سیون ممالک نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے براہ راست مذاکرات کریں۔
عالمی طاقتوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازع میں حالیہ شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے اور میزائل داغے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان روزانہ جھڑپیں جاری ہیں۔
، ان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کیا۔
، اس بار ایئر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ شروع کیا۔
اور بھارت کے متعدد شہروں میں ایئر بیسز، فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو تباہ کردیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں