پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت، آر پی او ملتان کا اردل روم
ملتان ( نمائندہ خصوصی) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے پولیس افسران اور ملازمین کی اپیلوں کی سماعت کے لیے اردل روم کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں یکساں احتسابی عمل نے نہ صرف شفافیت کو فروغ دیا ہے بلکہ افسران و جوانوں کے مورال کو بھی بلند کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ کی بنیاد پر قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کا اولین فریضہ انصاف کی فراہمی ہے۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ جو افسران یا اہلکار خلافِ میرٹ کام کریں گے، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوں گے۔برخاست سب انسپکٹر محمد اصغر کو مشروط بحال کر کے ایک سال انکریمنٹ سٹاپ میں تبدیل کر دیا۔ برخاست سب انسپکٹر محمد عثمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر بحال کر دیا ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق محمود کی اپیل تنزلی عہدہ ہیڈ کانسٹیبل کو اس کو اصل عہدے پر بحال کر کے روکے جانے انکریمنٹ دوسال میں تبدیل کر دیا۔ برخاست اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشفاق کو بحال کر کے اس کو روکے جانے ترقی دو سال میں تبدیل کر دیا ۔ برخاست ہیڈ کانسٹیبل نزیر جاوید کی اپیل الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دی ۔ برخاست کانسٹیبلز عبد الرحمان اسد صدیق محمد ندیم محمد سلیم عامر شہزاد اور شعیب افضل کی اپیلیں الزام ثابت ہونے پر مسترد کر دیں جبکہ کانسٹیبل محمد کاشف کو بحال کر کے اس کو تنزلی تنخواہ ایک درجہ میں تبدیل کر دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں