پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دوبارہ زندہ کردیا، عمر عبداللہ

پاکستان نے مسئلہ کشمیر زندہ کیا، عمر عبداللہ کا اعتراف

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا۔
، تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں۰۔
جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی، امریکا مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے۔
انھوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مرکز پر فائرنگ کر کے 26 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
، پاکستان نے پہلگام واقعے کی ناصرف فوری طور پر مذمت کی بلکہ بھارت کو معاملے کی شفاف تحقیقات میں ہر قسم کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں