وزیرداخلہ کا انکشاف: بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ خود تیار کیا
بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔
کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
لاہور میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید نوجوان کے گھر آمد کے موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اب انڈیا کوئی بھی ایڈونچر کرنے سے پہلے100 بار سوچے گا۔
، ہمارا کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، بھارت نے دہشتگردی کا ڈرامہ رچایا، ڈرامے بنانے میں ان کی انڈسٹری کوسب جانتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جنگیں اب 3حصوں میں نہیں، 5حصوں میں ہو چکی۔
، بری، بحری اور فضائی محاذ کے ساتھ سفارتی محاذ بھی اہم ہے، پانچواں محاذ میڈیا کا ہے۔
، پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی، کالعدم تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں