اسلام آباد ہائیکورٹ: تعلیمی اداروں میں اشیاء کی ڈلیوری پر پابندی عائد
تعلیمی اداروں میں براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈلیوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں اور کالجز کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے معلومات تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔
دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کیا آپ کو معلوم ہےکہ منشیات اسکولوں اور کالجوں میں داخل کیسے ہوتی ہے؟
کوریئر اور ڈلیوری والوں کے ذریعے اسکول، کالج میں منشیات پہنچتی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں