ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر

ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا، ایرانی صدر کا دوٹوک بیان

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا مگر سویلین مقاصد کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایرانی صدر کے مطابق پہلے بھی ثابت کرنے کیلئے تیار تھے ہم ایٹمی ہتھیار نہیں چاہتے، ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں