ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی :مبینہ کرپشن سامنے آنیکا خوف،اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی آسامیوں پر بھرتیاں نہ ہو سکیں

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مبینہ کرپشن: بھرتیوں میں بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) ملتان ویسٹ کمپنی کے پرانے اور تجربہ کار افسروں نے ستھرا پنجاب پروجیکٹ پر ہاتھ کی صفائی کو خفیہ رکھنے کیلئے اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی آسامیوں پر بھرتی کے خواہش مند امیدواروں کو انتظار کی سولی پر لٹکا رکھا ہے جبکہ اسسٹنٹ منیجر آپریشن ،اسسٹنٹ منیجر کمپلنیٹ، اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی ،یوسی مانیٹرنگ اسسٹنٹ، آئی ٹی مانیٹرنگ اسسٹنٹ سمیت ایک درجن سے زائد آسامیوں کیلئے ہزاروں امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کے بعد من پسند بھرتی کرکے میرٹ کی بھی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں۔
ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب 50سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لیے اشتہار دیا گیا اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی پانچ ، اسسٹنٹ منیجر کمپلنیٹ کی ایک، اسسٹنٹ منیجر آئی ٹی کی دو ، یونین کونسل مانیٹرنگ کی 20، آئی ٹی مانیٹرنگ اسٹنٹ کی 10 ، کمپلنیٹ سیل اسٹنٹ کی 3 ، آئی ٹی سپورٹ اسسٹنٹ کی ایک ، گرافک ڈیزائن اسٹنٹ کی ایک ریسرچ اسسٹنٹ کی ایک لینڈ فل سائٹ آئی ٹی مانیٹرنگ اسٹنٹ کی 6 آفس اسٹنٹ کی , آفس اسٹنٹ 4 اور ڈرائیور کی 4 سیٹوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 دسمبر رکھی گئی۔ انہوں نے کہا اس موقع پر کمپنی کے ایما پر سیٹوں پر بھرتی کے لیے لی مبینہ طور پر مک مکا کام شروع ہوگیا۔
، امیدواران کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے لالچ دیا گیا کہ وہ کسی بھی وقت مستقل ہو جائیں گے جس کے بعد ہر سیٹ کی بولی لگائی گئی اس طرح آہستہ آہستہ بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا لیکن اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی آسامیوں پر بھرتی نہ کی گئی، ذرائع نے بتایا ابتدائی طور پر اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی 5سیٹیں مشتہر کیں گئیں حالانکہ ڈویژن بھر میں ہر تحصیل پر ایک اسسٹنٹ منیجر آپریشن تعینات ہونا تھا، بعد ازاں چپکے سے ان آسامیوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
، ان عہدے داروں نے کمپنیوں کی جانب سے اکٹھا کیا جانے والے کوڑا پر نظر رکھنا تھی اور وزن بھی کرنا تھا تاکہ روزانہ کی بنیاد پر دیا گیا ٹارگٹ پورا کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے نجی کمپنی ایس اے کو دیئے گئے کمپنی ملازمین کو ہی اسسٹنٹ منیجر آپریشن کے طور پر استعمال کیا، اس طرح یہ مُلازمین ایک طرف ایس اے کے پے رول پر تھے، ایس اے کو جوابدہ ہونے کے ساتھ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے لیے بھی کام کرتے نظر آئے۔
، انھوں نے کہا کہ ان ملازمین نے دل کھول کر ایس اے کے سی ای او عمران نور کا نمک حلال کیا، ذرائع کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی آج تک اسسٹنٹ منیجر آپریشن کی آسامیوں پر بھرتی نہیں کر سکی حالانکہ امیدواروں سے تحریری امتحان اور انٹرویو بھی لے چکی ہے۔
لیکن چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر اس خوف میں مبتلا ہیں نئے آفیسر بھرتی ہونے کی صورت میں مبینہ کرپشن کا سامنے آ جائے گی، انھوں نے کہا نئے اسسٹنٹ منیجر آپریشن بھرتی کرنے کی بجائے سینیٹری ورکرز کے ذریعے کام لیا جا رہا ہے، من پسند رپورٹ کے ذریعے نجی فرم ایس اے کو دھڑا دھڑ ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، اس حوالے سے ترجمان ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مؤقف کیلئے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا 90فیصد بھرتیاں مکمل ہو چکی ہیں، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز بھی جلد بھرتی کر لئے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں