بھارت کے پاس پانی روکنےکی صلاحیت نہیں، وزیراطلاعات

بھارتی جارحیت کا جواب: پاکستان کی برتری اور دفاعی حکمتِ عملی واضح

بھارت کے پاس پانی روکنےکی صلاحیت نہیں، وزیراطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آگاہ کیاکہ بھارت نے پاکستان کوپانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی۔
، بھارت کےپاس پانی روکنےکی صلاحیت ہی نہیں۔ وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پرالزامات عائد کیے، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ’فتح‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں بالادستی حاصل ہے، بھارت کو پہنچنے والے نقصانات آپ کے سامنے ہیں۔
، ہم نے ان کی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا، ان حقائق کی موجودگی میں مجھے یقین ہے کہ بھارت ہمارا سامنا نہیں کرسکے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں