معرکہ حق: پاک فوج کے 11جوان اور40شہری شہید ہوئے

معرکۂ حق: پاک فوج کے 11 جوانوں کی قربانی اور دشمن کو دندان شکن جواب

معرکہ حق: پاک فوج کے 11جوان اور40شہری شہید ہوئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 6اور7مئی کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 40شہید ہوئے،شہدا میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، 10خواتین اور 27بچوں سمیت 121شہری شہید ہوئے تھے۔
بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے معرکۂ حق کے عنوان سے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھرپور اور ٹھوس جوابی کارروائی کی۔
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے اہداف کو ٹھیک ٹھیک اور چن کر نشانہ بناتے ہوئے موثر انداز میں بدلہ لیا ،وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے11پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 78 زخمی ہوئے۔
شہداء کے نام نائیک عبدالرحمٰن لانس ،نائیک دلور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر ،سپاہی نثارہیں،پاک فضائیہ کے شہداء میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سر فہرست ہیں ۔
چیف ٹیکنیشن اورنگزیب،سینیئر ٹیکنیشن نجیب،کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینیئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہدا میں شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں