جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

جنید اکبر کا استعفیٰ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دی

جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کیا۔
، انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی تھی اور کرپشن کے متعدد کیس اجاگر کئے تھے۔
اس حوالے سے جنید اکبر نے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
، پارٹی قائد کا حکم ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو استعفیٰ دے دیا۔
علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور پی اے سی کے عہدے سے استعفیٰ پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جنید اکبر کے حوالے سے بانی کے حکم پر عملدرآمد ہو گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں