سیہون ٹرک حادثہ: 30 بھیڑ بکریاں ہلاک، ڈرائیور فرار
تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر 30 بھیڑ بکریاں ہلاک
سیہون شریف میں بائی پاس روڈ پر بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ تیزرفتار ٹرک کی زد میں آگیا، تیس سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں دس سے زائد بھیڑ بکریاں شدید زخمی بھی ہوئی ہیں، ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
، متاثرین نے انڈس ہائی بلاک کردی۔بول نیوز سے گفتگو کرتےہوئے متاثرین نے کہا کہ تین گھنٹے قبل یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔
، ابھی تک سیہون پولیس نہیں پہنچی ہے۔مظاہرین نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھیڑ بکریاں متاثر ہوئی ہیں۔
، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
، مشتعل افراد نے ڈنڈے مار مار کر ٹرک کے شیشے توڑ دیے اور ٹرک کو نقصان پہنچایا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں