سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

سول ڈیفنس فنڈز: 50 کروڑ کی گرانٹ سے جدید آلات خریدنے کا فیصلہ

سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا۔
، سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 50 کروڑ روپے کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے،۔
سول ڈیفنس کیلئے مائن ڈیٹیکٹر اور الیکٹرک سائرن خریدے جائیں گے۔
، گرانٹ سے آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا، ۔
سول ڈیفنس صوبہ بھر میں نوجوانوں کو رضاکار کی تربیت فراہم کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے صوبہ بھر میں 118289 افراد کو تربیتی مشقیں بھی کروائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں