پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کیا: دفتر خارجہ

بھارتی اشتعال انگیزی مسترد، پاکستان کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔
، بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، عالمی قانون کی صریحاً بے توقیری ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہبھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی۔
، بھارت پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا۔
، مایوسی میں جنگ بندی کے خواہاں ملک کے طور پر پاکستان کی تصویر کشی جھوٹ ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے جس کی براہ راست سرپرستی بھارت کررہا ہے۔
، دہشتگردی کی لعنت کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اُٹھایا،۔
دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں ہماری خدمات اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں