غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے: پی ٹی اے
غیر رجسٹرڈ موبائل فونز قومی سلامتی کے لیے خطرہ
غیر رجسٹرڈ اور کلون موبائل فونز کے سائبر کرائمز اور مالیاتی فراڈ کے لیے استعمال میں اضافہ ہوگیا۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو غیر رجسٹرڈ ڈیوائسز کے استعمال سے خبردار کر دیا۔
غیر رجسٹرڈ موبائل فون کے استعمال کے خلاف پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے آپریشن میں تیزی آگئی۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی، کلون اور جے وی موبائلز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے،۔
غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے غیر رجسٹرڈ موبائل فون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔؎
غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی اور فون بھی قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت غیر قانونی ڈیوائسز کا استعمال قابل سزا جرم ہے۔
، غیر قانونی موبائل استعمال پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں