600 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر سعودی عرب اور امریکہ کے تاریخی معاہدے
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تاریخی معاہدہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے بعد وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان “اسٹریٹجک اکنامک پارٹنرشپ ڈاکیومنٹ” پر دستخط کیے گئے.
وائٹ ہاؤس کے اعلان کے مطابق یہ معاہدے توانائی، دفاع، خلائی تحقیق، معدنی وسائل، ٹیکنالوجی، اور وبائی امراض سے متعلق تعاون پر مشتمل ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) بھی شامل ہے۔
جو دونوں ممالک کے درمیان قانونی شعبے میں تعاون کی راہ ہموار کرے گی۔
دفاع کے شعبے میں امریکہ اور سعودی عرب نے تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
جس کی مالیت تقریباً 142 ارب ڈالر ہے اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو امریکہ کی جدید ترین جنگی ٹیکنالوجی، ہتھیاروں اور خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔
جو ایک درجن سے زائد امریکی دفاعی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔