فیاض بلوچ اور مومن کلرک کی مبینہ کرپشن، ای خدمت سنٹر پر اندھیر نگری
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل)ای خدمات سنٹر پر تعینات رجسٹری محرر فیاض بلوچ سب رجسٹرار میاں امجد کی مبینہ آشیر باد کے بعد لوٹ مار کے لیے کھل کر سامنے آیا ہے، کمپیوٹر کے علم سے نابلد کلرک فیاض بلوچ نے تحصیل دار صدر کے کلرک کو ای خدمات سنٹر پر بیٹھا کر سائلین سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے، تحصیل دار صدر نے مبینہ طور کلرک مومن کی غیر حاضری کا نوٹس لینے کی بجائے مبینہ طور پر منتھلی وصول کرنا شروع کر رکھی ہے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے کلرک فیاض بلوچ کو ای خدمت سنٹر پر تعینات کیا گیا ای خدمت سنٹر پر اراضی رجسٹریشن کا تمام کام کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار سے ہوتا لیکن کلرک فیاض بلوچ نے آج تک کمپیوٹر کو ہاتھ تک نہیں لگایا نہ کمپیوٹر کے کی بورڈ سے کے بارے میں پتہ ہے اے ڈی سی آر نے بھی بغیر کسی سمجھے فیاض بلوچ کے ای خدمت سنٹر پر ٹرانسفر آرڈر کر دیئے۔ انھوں نے کہا فیاض بلوچ نے اپنی نااہلی کا توڑ نکالتے ہوئے تحصیل دار صدر آفس میں تعینات کلرک مومن کو ای خدمت سنٹر بلا لیا جس کے بعد فیاض بلوچ سارا دن وصولیوں کے چکر میں رہتا ہے جبکہ کلرک مومن سب رجسٹرار ای خدمت سنٹر میاں امجد کے لاگ ان پر بیٹھ کر کمپیوٹرائزڈ اراضی رجسٹریشن کا کام کرتا رہتا ہے انھوں نے کہا فیاض بلوچ ہر وہ رجسٹری جس کے تمام ٹیکس کلئیر ہوں پانچ ہزار روپے رشوت وصول کرتا ہے جبکہ انڈر ویلو اور ٹیکس کے ہیر پھیر والی رجسٹری کے منہ مانگی رشوت وصول کرتا ہے انھوں نے کہا فیاض بلوچ کے ساتھ مومن نامی کلرک اپنے حصے کی مار دھاڑ علحیدہ سے کرتا ہے لیکن سب رجسٹرار ای خدمت سنٹر میاں امجد نے لب سی رکھے ہیں اس حوالے سے جب سب رجسٹرار میاں امجد اور کلرک فیاض بلوچ سب موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کال اٹینڈ نہیں کی
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں