ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے،امریکی صدر

ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، امریکی صدر ٹرمپ کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران سے معاہدے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
، ابراہم معاہدے میں مستقبل میں اور بھی ممالک شریک ہوں گے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی ممالک ایک مستحکم، پُرامن اور خوشحال مشرقِ وسطیٰ کی تشکیل میں پیش پیش ہیں۔
، مجھے کہنا پڑے گا کہ میں نے بے پناہ ترقی دیکھی ہے، یہ واقعی حیرت انگیز ہے، میں نے یہاں مثالی یکجہتی اور دوستی بھی دیکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم محض ایک چھوٹے سے گروہ کی جارحیت کو روک سکیں، جو بہت ہی برے کردار ہیں۔
، تو مشرقِ وسطیٰ میں ناقابلِ یقین مواقع میسر آسکتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیشرو جو بائیڈن پر الزام عائد کیا کہ انہوں ایران اور اس کے حمایتی گروہوں کو طاقتور بنایا جبکہ خلیجی اتحادیوں سے منہ موڑے رکھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں