پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات طے

آئی ایم ایف وفد کی غیر حاضری، پاکستان سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات طے
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا۔
، جس کے باعث مذاکرات اب ورچوئل (آن لائن) ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے ورچوئل (آن لائن) ہوں گے۔
جبکہ آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر بات چیت کا آغاز کل سے ہونا تھا۔
، تاہم اب ابتدائی مذاکرات ورچوئل فارمیٹ میں کیے جا رہے ہیں۔
، ان مذاکرات میں پاکستان کی معاشی ٹیم بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں