پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان، شرجیل میمن کا بیان
پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
، اس کے نتائج آنے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان پر حملہ کیسے کر دیا۔
شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کل پیپلز پارٹی کی جانب سے یومِ تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات کا بھی کہا، نریندر مودی نے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔