آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2 جوان شہید

آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2 جوان شہید، مجموعی تعداد 13 ہوگئی

آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2 جوان شہید
آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2 فوجی جوانوں شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی جارحیت کیخلاف شروع کئے گئے آپریشن کے دوران زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگئے۔
، پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی تعداد 13 ہوگئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جارحیت کیخلاف دفاع وطن میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے 78 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، ایئر فورس نے رافیل سمیت 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
جبکہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کی 12 سے زائد ایئر بیسز، اسلحہ ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں دشمن کا بھاری نقصان ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں