محکمہ موسمیات کی گرمی کی لہر کی پیش گوئی، 15 سے 20 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ کل سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔
،15 سے 20 مئی تک سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت بڑھے گا۔
اس کےعلاوہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرات 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
،وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 19 مئی کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں۔
،19 اور 20 مئی کو بالائی علاقوں میں تیز ہواوں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں