پیپلز پارٹی کے قافلے پر حملہ: دستی بموں اور فائرنگ کا واقعہ
کوئٹہ، سریاب روڈ کے قریب پیپلز پارٹی کے قافلے پر حملہ
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ منیر مینگل چوک کے قریب پیپلز پارٹی کے قافلے پر دستی بموں سے حملوں کا افسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔
جس میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے قافلے پر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔
صوبائی وزیر علی مدد جتک قافلے کی قیادت کر رہے تھے ۔
فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ علی مدد جتک محفوظ رہے۔
پولیس کا کہناتھا کہ حملےمیں علی مدد جتک کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا گیا ہے۔
، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،علی مدد جتک کا قافلہ ہاکی گراؤنڈ میں جشنِ فتح جلسے میں شرکت کیلیے جارہا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں