میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوچکا ، امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ: میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوچکا

میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوچکا ، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں پاک بھارت تنازع حل ہوگیا ہے، ہماری بات پر پاکستان اور بھارت بہت خوش ہوئے۔
، دونوں ممالک کو کہا کشیدگی کم کریں، ہم تجارت کرتے ہیں۔
ایئرفورس ون میں امریکی ٹی وی چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو اور دیگر مواقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں زبردست ایٹمی طاقتیں ہیں۔
، دونوں کے درمیان معمولی نوعیت کا ایٹمی ٹکراؤ بھی ہوتا تو لاکھوں لوگ مارے جاتے، جس کے باعث ہمیں جنگ بندی کے لیے کودنا پڑا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے دونوں روایتی حریف ملکوں کو قائل کر لیا کہ آئیں امن قائم کریں اور آپس میں معاہدہ کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں