پیٹرولیم قیمتوں میں کمی سے عوام محروم: نئی تجاویز کا انکشاف
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام پھر محروم
حکومت 2 مہینے کے اندر تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو محروم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 4.12 روپے فی لیٹر شرح سے اضافی اخراجات عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
یہ اقدام صارفین کو اگلے 15 روز کے لیے ممکنہ ریلیف سے محروم کر سکتا ہے جو آج (جمعرات) اگلے 2 ہفتوں کے لیے قیمتوں کے اعلان کی وجہ سے ملنا تھا۔
یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو پیش کی ہے، 4.12 روپے فی یونٹ کے اضافے کا سالانہ اثر تقریباً 75 ارب روپے بنتا ہے أ
جو آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز)، ریفائنریز اور ریٹیل ڈیلرز کو ان کی مانگوں کو پورا کرنے کے لیے ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ، پیٹرولیم ڈویژن نے مالیاتی بل 26-2025 کے ذریعے یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کی بھی سفارش کی ہےأ
، جس کی شرح فی لیٹر 3 سے 5 روپے کے درمیان ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں