سندھ کا جنگ کے شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا شہداء کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا بڑا اعلان

سندھ کا جنگ کے شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کے لیے فی خاندان ایک کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو فی کس 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نےاپنے خطاب میں کہا کہ پہلگام واقعہ سوچی سمجھی سازش تھی۔
، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرکے نہتے پاکستانیوں کو شہید کیا۔
اللہ نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط رہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے رافیل توخرید لیے مگر ( ان کے پاس ) چلانے والے ( پائلٹ ) نہیں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں