چین روس چاند معاہدہ: پاکستان سمیت 17 ممالک کی شمولیت
چین اور روس کے درمیان معاہدہ، پاکستان سمیت 17 ممالک شامل
چین اور روس کے درمیان چاند پر نوکلیئر پاور اسٹیشن کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جس میں پاکستان سمیت 17 ممالک شامل ہونگے۔
معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا۔
، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔اس خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک متوقع ہے۔
جبکہ اس ڈیل کی خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا شکار ہے۔
گزشتہ برس روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے چیف یوری بوریسوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چینی-روسی ری ایکٹر کی تعمیر انسانوں کی موجودگی کے بغیر خودکار طریقے سے انجام پائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں