دریائے سندھ ،جہلم اور چناب میں پانی کی آمد میں کمی
دریائے سندھ ، جہلم اور چناب میں پانی کی آمد میں اٹھارہ ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی،ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ بڑھ کر تینتیس لاکھ پچانوے ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ۔
واپڈا سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد ستانوے ہزار نو سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔
،جوگزشتہ روز سےسات ہزارسات سوکیوسک کم تھی،دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں گزشتہ روز کےمقابلے تین ہزار آٹھ سو کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ چھبیس ہزارآٹھ سو کیوسک رہی،جو بدھ سے بارہ ہزار کیوسک کم تھی۔
،دریائے چناب میں پانی کی آمدبائیس ہزار نو سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ روز پانی کی آمد انتیس ہزار چار سو کیوسک تھی۔
،دریائے کابل میں پانی کی آمد چھبیس ہزار آٹھ سو کیوسک کی سطح پر برقرار رہی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں