پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دلوانے کی کوششیں جاری
پاکستان کی 67 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دلوانے کی کوشش
پاکستان کی جانب سے نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوششیں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے اپیل کردی۔
کہا کہ تکینیکی وجہ سے محروم رہ جانیوالے عازمین میں اکثریت عمر رسیدہ افراد کی ہے، حج کی اجازت دے دی جائے۔
وزارت مذہبی امور کی نجی حج کوٹہ بحال کرانے کی آخری کوشش، سعودی حکام سے باقاعدہ تحریری اپیل کردی۔
ڈائریکٹر حج نے درخواست کی ہے کہ اس مرتبہ پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دیدی جائے۔
، آئندہ سال سے قواعد پر سختی سے عمل کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سروس پرووائیڈر فیس کی عدم ادائیگی سے 67 ہزار عازمین حج سے محروم رہ گئے۔
، بہت سے عازمین عمر رسیدہ ہیں۔ڈائریکٹر حج نے خط میں کہا ہے کہ عمر رسیدہ عازمین کا درد ناقابل بیان ہے۔
، 67 ہزار عازمین کے مطلوبہ فنڈز سعودی عرب کے پاس ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں