سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا ردعمل: بھرپور جواب دینے کا عزم
ترجمان پاک فوج کا سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں اور ان کے درمیان سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی۔
اور اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارت کے عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں۔
کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اس مسئلے کو “اندرونی” معاملہ قرار دے کر بھاری فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو “ہراساں” کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں