بلاول بھٹو کا واضح اعلان: ہم سے جو ٹکرائے گا اس کو کاری جواب ملے گا
ہم سے جو ٹکرائے گا اس کو کاری جواب ملے گا‘بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،۔
آج افواجِ پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک تجدید عہد ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر حرف آیا، ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے۔
، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی مصنوعی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں