ٹیکس پالیسی میں سختی؟ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف میں ریکارڈ اضافہ
آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف میں ریکارڈ اضافہ
اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت نے ٹیکس آمدن کا ہدف 14 ہزار 300 ارب روپے سے زائد مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری بجٹ مذاکرات کے دوران کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے پالیسی اور انفورسمنٹ سے متعلق سخت اقدامات کیے جائیں گے،۔
مجوزہ اہداف کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 11 فیصد تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی،۔
جو کہ رواں مالی سال کی نسبت 0.5 فیصد زائد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق متوقع معاشی نمو اور افراطِ زر کی بنیاد پر ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 13,275 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
جبکہ باقی 1,030 ارب روپے پالیسی اصلاحات اور مؤثر ٹیکس انفورسمنٹ سے حاصل کیے جانے کی توقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں