ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے‘جسٹس اعجاز اسحاق

ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے: جسٹس اعجاز اسحاق کا بڑا بیان

ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے‘جسٹس اعجاز اسحاق
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا کہنا ہے ہائیکورٹ کے ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے توہینِ عدالت کیس لارجر بینچ منتقل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی ۔
جس دوران ڈپٹی رجسٹرار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
سنگل بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈویژن بینچ سے توہینِ عدالت کی کارروائی معطل کرنے کے آرڈر پر حیرت کا اظہار کیا ۔
اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ آپ ڈویژن بینچ کا آرڈر بتا رہے ہیں کہ اس عدالت کو توہینِ عدالت کیس چلانے سے روک دیا گیا ہے۔
، یہ تو ڈویژن بینچ کی جانب سے اختیار سے تجاوز کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں