یوم تشکر پر صدر زرداری کا پیغام: دنیا نے ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔
بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے يوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا۔
، دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔
ان کا کہنا تھا ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا۔
، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں