مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی

مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی: عالمی سطح پر پذیرائی

مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
بھارت کے خلاف 6 اور 7 مئی کی رات ہونے والے تاریخی معرکے کے بعد بین الاقوامی سطح پر پاک فضائیہ کے لیے دلچسپی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد ممالک نے مشترکہ فضائی مشقوں کے لیے دعوت نامے ارسال کیے ہیں ۔
جب کہ درالحکومت اسلام آباد میں متعدد سفارت خانوں نے پاک فضائیہ کے سینئر حکام سے مستقبل میں دفاعی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ملاقاتوں کی درخواست کی ہے۔
جدید دور کی اس شاندار فضائی جنگ میں پاکستان کی فضائیہ نے کامیاب مہارت سے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں قیمتی اور جدید ترین رافیل طیارہ بھی شامل تھا،۔
اس فضائی لڑائی میں پاکستان کے 42 مقابلے میں بھارت کے 72 طیارے محو پرواز تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں