امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: دفتر خارجہ کا بھارت کو سخت پیغام
امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق بھارت پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کررہا ہے ۔
پاکستان ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بھارت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہا ہے۔
، پاکستان ذمہ دار ریاست، سیز فائر پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے، جب عالمی برادری نے خطے میں امن کیلئے متحرک کردار ادا کرنا شروع کیا تو بھارت حقائق مسخ کرنے لگا۔
شفقت علی خان نے کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مستقبل میں بھی کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
، بھارت خود دہشت گردی کا پشتی بان رہا ہے، بھارت ریاستی دہشتگردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں