حکومت کی تیاریاں تیز، بجٹ 2025-26 کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس طلب

حکومت کی تیاریاں تیز، بجٹ 2025-26 کے لیے اہم اجلاس، 2 جون کو پیش ہونے کا امکان

بجٹ 2025-26، حکومت کی تیاریاں تیز، اہم اجلاس طلب
حکومت نے بجٹ 2025-26 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کر لیئے ہیں۔
نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو بلا لیا گیاہے ۔
تاہم نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے ۔
سالانہ پلان کورآڑینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا ، نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے ۔
وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپےکا بجٹ مانگ تھا۔
اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی کا ہدف مقررہوگا۔
جبکہ زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف بھی مقرر کیئے جائیں گے ۔
اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔
نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں ترقیاتی منصوبوں