عالمی سطح پر شدید بھوک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے، رپورٹ

عالمی سطح پر شدید بھوک میں خطرناک اضافہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ

عالمی سطح پر شدید بھوک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے، رپورٹ
اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال ساڑھے 29 کروڑ سے زائد افراد کو شدید بھوک کا سامنا کرنا پڑا ۔
جو دیگر بحرانوں کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے ایک نئی بلندی ہے اور 2025 کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد میں کمی آنے کا منظر ’ تاریک’ ہے۔
خوراک کے بحران پر عالمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شدید غذائی عدم تحفظ کی ’بلند سطح‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں لگاتار چھٹا سالانہ اضافہ ہے۔
گزشتہ سال مجموعی طور پر 29 کروڑ 53 لاکھ افراد نے شدید بھوک کا سامنا کیا جو رپورٹ کے لیے تجزیہ کردہ 65 ممالک میں سے 53 میں آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ بنتا ہے۔
بین الاقوامی تنظیموں اور این جی اوز کے کنسورشیم کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق یہ 2023 میں 28 کروڑ 16 لاکھ افراد سے زیادہ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں