مشرقی پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر

کامیڈین افتخار ٹھاکر کا بیان: مشرقی پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا

مشرقی پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، افتخار ٹھاکر
پنجابی کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ وہ مشرقی پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتے، وہ پنجاب کے اس حصے کو اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔
، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے وقت انہوں نے پیغام دیا تھا جو کہ وہاں کے بعض لوگوں کو برا لگا اور انہیں گالیاں دے کر ان کے پیغام کو وائرل کیا گیا۔
ان کے مطابق انہوں نے جن بھارتیوں کو پیغام دیا تھا، ان تک ان کا پیغام نہیں پہنچ پاتا۔
، اگر ان پر بھارتی پنجاب کے لوگ تنقید نہ کرتے اور ان کی ویڈیو کو وائرل نہ کرتے۔
انہوں نے بھارتی پنجاب کے فنکاروں، اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ بھارت میں موجود مشرقی پنجاب کو انڈیا کا حصہ نہیں مانتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں