بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیر

محمد معین وٹو کا دعویٰ: بھارت کے پاس پانی روکنے کی گنجائش نہیں

بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں: وفاقی وزیر
اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارا پانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت ہماراپانی روکنے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ بھارت کے پاس پانی کو روک کر ذخیرہ کرنےکی گنجائش نہیں ہے۔
محمد معین وٹو نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام دریاؤں میں بھرپورپانی ہے جب کہ عالمی بینک کے صدرنے سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تائیدکی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں