پاکستان کی مسلح افواج نے چند ہی گھنٹوں میں جارحیت پسپا کی: صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا ۔
جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔
صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کو سراہتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں