علیمہ خان کی فنڈ ریزنگ کیلئے جانے کی اجازت مسترد
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔
وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اے ٹی سی نے علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست خارج کردی۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔
وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ علیمہ خان نمل یونیورسٹی کی فنڈ ریزنگ کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔
، اسلام آباد ہائی کورٹ علیمہ خان کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں