ائیر چیف مارشل کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی شہید عثمان یوسف کے گھر آمد کا خصوصی دورہ

ائیر چیف مارشل کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی معرکہ حق میں شہید ہونیوالے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
، اس دوران انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ائیر چیف نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ائیر چیف نے کہا کہ ہمارے شہدا کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی۔
، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا، پاکستان ائیر فورس ہر قیمت پر وطن عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی۔
، اپنےجانثاروں کی شجاعت و قربانی کی عظیم روایات کو بھی زندہ رکھے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں