پنجاب میں کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری

پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری کا قیام یقینی

پنجاب میں کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی منظوری
پنجاب میں خطے کی سب سے بڑی کلائمیٹ آبزرویٹری سمیت جدید سائنسی مرکز کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خطے کی سب سے بڑی اور جدید ترین کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ایک جدید سائنسی مرکز بھی قائم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بروقت معلومات حاصل کی جا سکیں۔
اور پالیسی سازی میں سائنسی معاونت فراہم کی جا سکے۔
منصوبے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔
جس میں آبزرویٹری کے قیام، بجٹ، آلات، اور زمین کی فراہمی سے متعلق فزیبلٹی پلان کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں