ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ٹن گندم برآمد

خیبرپختونخوا حکومت کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں اور گندم کی بڑی برآمد

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں، ہزاروں ٹن گندم برآمد
خیبرپختونخوا حکومت کے اپیکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ میں کی گئی مختلف کارروائیوں کی رپورٹ موصول ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں سمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں میں 11 ہزار 738 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔
، گزشتہ 3 ماہ کے دوران ذخیرہ اندوزوں سے 17 ہزار 271 میٹرک ٹن کھاد بھی برآمد ہوئی ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران کارروائیوں میں 4 ہزار 837 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ 11 ہزار لٹر سے زائد پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ناکام بنائی گئی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرقانونی قبضہ مافیا کیخلاف 410 آپریشنز میں 2 ہزار 296 کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی۔
جبکہ کسٹم کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں 28 ہزار 718 سگریٹ سٹیکس برآمد ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں