سینیٹ کی کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں منشیات روک تھام بل کو مسترد کر دیا
تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا بل مسترد
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے بل کو مسترد کر دیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا۔
، جس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے قانون سازی سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام سے متعلق بل پیش کیا گیا۔
، جس میں تجویز دی گئی کہ اگر کسی طالبعلم کا منشیات ٹیسٹ مثبت آئے تو پہلی بار تنبیہ دی جائے، دوسری بار 15 دن کے لیے معطل کیا جائے۔
جبکہ تیسری بار جرمانے کے ساتھ سزا دی جائے۔
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے حکام نے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو منشیات کے معاملے میں متاثرہ فریق سمجھا جاتا ہے۔
اور اصل مجرم وہ افراد ہیں جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہوتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں