ملتان،بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید

پنجاب میں ہیٹ ویو کی شدت، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان متاثر

ملتان،بہاولپوراور ڈیرہ غازی خان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید
پنجاب میں ہیٹ ویو برقرار، سندھ میں گرمی کم ہونے کا امکان
کراچی: ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی کا امکان ہے۔
جب کہ کراچی میں آئندہ3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جس دوران درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں زائد نمی کے باعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔
اورگرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد ، بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں