طلال چوہدری کا دوٹوک بیان: این آر او نہیں، مذاکرات صرف ایوان میں
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔
سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا۔
اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔
وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔
اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے کرلیں۔
انہوں کہا کہ تحریک انصاف پہلے اپنی پارٹی میں دھڑے بندیاں تو ختم کرے،۔
پہلے لاہوری گروپ ، گنڈا پور گروپ ، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی گروپ کے ووٹ تو پورے کر لیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں