تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن: ملتان میں کارروائیاں جاری

ملتان میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی، بڑی مقدار میں سامان قبضہ

ملتان ( خصوصی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ،پرانا شجاعباد روڈ سے ملحقہ پل پر قبضہ کرکے اسے ریڑھی بازار میں تبدیل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون بھاری سامان قبضہ میں لے لیا گیا ۔
عادی تجاوزات مافیا کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرانے کا اعلان کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف سخت موسم میں بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں شعبہ ریگولیشن کے اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کی جانب سے گزشتہ روز پرانا شجاعباد روڈ سے ملحقہ فلائی اوور اور پرانے پل پر قبضہ کرکے اسے ریڑھی بازار میں تبدیل کرنے والے تجاوزات کنندگان کیخلاف کریک ڈائو ن کیا گیا ،۔
آپریشن کی قیادت سپرٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان نے کی جبکہ سپروائزر ملک ارشد پہلوان انسپکٹر الیاس قریشی ودیگر عملہ سمیت بھاری مشینری کا استعمال کرتےہوئے بڑی مقدار میں سامان قبضہ میں لے لیا گیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر نواز خان کا کہنا تھا کہ عادی تجاوزات مافیا کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
جس کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے انھوں نے مزیدکہا کہ ہمارا مقصد کسی کا روزگار ختم کرنا نہیں ہے تاہم حکومت کی رٹ کو چیلنچ کرکے شاہراہوں اور املاک پر قبضہ کرکے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کرنے والےتجاوزات کنندگان سے کسی قسم کی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں