ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں کہ ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔
، ہم اللّٰہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے۔
، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا جو ہم نے دکھایا بھی تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔
، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل ہیں، بہت سارے مسائل سے دنیا نبرد آزما ہے۔
، جو بڑے ممالک ہیں ان کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں